ویب ڈیسک: پنجاب کے سرکاری دفاتر میں نائب قاصدوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا گیا ہے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نائب قاصد حضرات کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اب سیاہ واسکٹ کے ساتھ سفید شلوار قمیض پہنیں گے، سینے پر نام کی پلیٹ سجائیں گے، سر پر نماز والی سفید ٹوپی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ سیاہ جوتے پہنیں گے۔