(ویب ڈیسک ) کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے ڈبل کیبن گاڑی خالد بن ولید روڈ سے خریدی ، دہشتگرد شاہ فہد نے جب گاڑی خریدی تو اس کےساتھ دو افراد اور بھی تھے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی اداروں نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی کیش اماونٹ دے کر خریدی گئی، دہشتگردی کی اس کارروائی کے پیچھے بڑا سرمایہ خرچ کیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں استعمال گاڑی کسی خاتون نے شو روم پر فروخت کی تھی۔
اسے سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ خاتون سمیت 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد 6 مشکوک نمبرزکاڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آورکے پاس حملےکے وقت موبائل فون نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں دو چینی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔