اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے انقلابی منصوبے کا آغاز کریں گے، منصوبہ لانچ ہونے پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار ہوجائے گی۔ ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ منصوبے کے آغاز سے ملک میں پراپرٹی، زمینوں اور جائیدادوں کے معاملے میں انقلاب آجائے گا، اب کوئی بھی کسی کو جعلی پلاٹ یا پھر رشوت کرجھوٹی فرد جاری نہیں کرسکے گا ،اب کوئی بھی فرد اور مافیا سرکاری یا نجی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں کر سکے گا۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1435478037957591042 شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ”انشاللہ آج وزیراعظم عمران خان ایک ایسے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان میں ایک انقلاب آئے گا۔آپکو کو کوئی جعلی پلاٹ، رشوت لے کر جھوٹی فرد،سرکاری یا نجی زمین پر جعلی قبضہ نہیں کر سکے گا۔اسی منصوبے سے صرف اسلام آباد میں 300 ارب سے زیادہ حکومتی زمین حکومت کو واپس ملی“۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسی منصوبے سےاسلام آباد میں 300 ارب سے زیادہ حکومتی زمین حکومتی کو واپس ملی، اس منصوبے سے زمینوں کے تنازعات ختم، انصاف کے حصول میں شفافیت بھی آئے گی،اب قبضہ مافیا کے خلاف خود بخود گھیرا تنگ ہو جائے گا ،یہ ہوتا ہے انقلاب۔