چنگ چی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کےکیس میں بڑی پیش رفت

چنگ چی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کےکیس میں بڑی پیش رفت

لاہور(پبلک نیوز)‌ لاہور میں‌چنگ چی میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے کےکیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے. متاثرہ لڑکی نے چار اوباشوں کو شاخت کر لیا.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14 اگست کو چنگ چی میں سوار لڑکی کو ہراساں کیے جانے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں خاتون نے چار نوجوانوں کو شاخت کر لیا ہے. رکشے سوار متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا .

خاتون کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا، ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی اور رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔ خاتون نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔