شہناز کے والد نے سدھارتھ کی تصویر اپ لوڈ کی اور پھر غائب ہوگئے

شہناز کے والد نے سدھارتھ کی تصویر اپ لوڈ کی اور پھر غائب ہوگئے
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریالٹی شو سٹار سدھارتھ شکلا کی دوست شہناز گل کے والد نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور سدھارتھ شکلا کی تصویر لگائی مگر پھر نہ جانے کیا ہوا کہ انہیں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کر کے منظر عام سے غائب ہونا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریالٹی شو سٹار سدھارتھ شکلا کی گزشتہ دنوں افسوسناک موت ہو گئی تھی جب وہ چالیس سال کی عمر میں دل کے دورہ سے فوت ہو گئے، بگ باس سیزن تیرہ میں بننے والی اس کی دوست شہناز گل اور ان کے رشتے کو لیکر سوشل میڈیا پر بہت افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ وہ دونوں شادی کرنے والے تھے۔ شہناز گل کے والد سنتوش سنگھ سکھ پردھان نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور سدھارتھ شکلا کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ سدھارتھ شکلا اس دنیا میں نہیں رہے مگر پھر نہ جانے کیا ہوا کہ شہناز کے والد نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی پرائیوٹ کردیا، ابھی تک اس حوالے سے کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ آخر وہ کیوں منظر عام سے غائب ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News