رمیز راجہ سے قومی کھلاڑیوں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رمیز راجہ سے قومی کھلاڑیوں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور ( پبلک نیوز) نامزد چیئرمین پی سی بی کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ‏ملاقات میں رمیز راجہ نے ایک سے 2 تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ‏ملاقات میں 6 سینئر کھلاڑیوں نے رمیز راجہ سے سوالات کیے۔ ‏ایک کھلاڑی نے اعظم خان کی سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ‏جب فٹنس ٹھیک نہیں تو ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے۔ ‏ملاقات میں سینئر کھلاڑیوں نے غیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی۔ ‏ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل کوچز ہمیشہ کھلاڑیوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ‏ رمیز راجہ نے فہیم اشرف، حارث رؤف اور سعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جیتے یا ہارے، آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔ ‏جانتا ہوں ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ پر تنقید ہورہی ہے۔ ‏فکر نہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اور وقت موجود ہے۔ آپ لوگ کارکردگی پر توجہ دیں، میڈیا کو میں سنبھال لوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔