اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چار جنگ ریٹس پر سماعت مکمل کر لی ہے۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی چار جنگ ریٹس سےمتعلق مزید مشاورتی اجلاس کرے گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کی چار جنگ کے نرخ سے متعلق رائے سات یوم میں اتھارٹی کو بھیجی جا سکتی ہے۔ چاہتے ہیں پاکستان الیکٹریکل گاڑیوں کے استعمال میں آگے آئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں الیکٹریکل گاڑیوں میں سرمایہ کاری بڑھے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق الیکٹریکل گاڑیوں کی چار جنگ کے نرخ 47روپے فی یونٹ تک ہونے چاہیے۔