افغان بائولر آصف علی سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

افغان بائولر آصف علی سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بائولر فرید احمد قومی ٹیم کے کھلاڑی سے الجھ پڑے اور دھکے دیے۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ کھیل کے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر آصف علی نے افغان بائولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ https://twitter.com/BalochNadir5/status/1567570759391891456?s=20&t=Wsb_52u7jRbxlzBgGsoz2w آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بائولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے الجھ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے ان کو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے باقی کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔ قومی ٹیم کے بلے باز آصف علی نے میچ میں 16 رنز بنائے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔ https://twitter.com/KazmiWajahat/status/1567613783081721857?s=20&t=Wsb_52u7jRbxlzBgGsoz2w یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا۔ پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کرلیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز ابتدا میں تو بجھے بجھے نظر آئے تاہم پھر افغان بیٹرز کو پاکستانی بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ جس کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔ افغان بلے باز جہاں رنز بناتے رہے وہیں وقفے وقفے کے ساتھ وکٹیں بھی گنواتے رہے۔ ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ https://twitter.com/PTVSp0rts/status/1567574494327234560?s=20&t=Wsb_52u7jRbxlzBgGsoz2w آخری لمحات میں راشد خان کے ناقابلِ شکست 18 اور عظمت اللّٰہ اورکزئی کے 10 رنز کی بدولت افغان ٹیم 129 کے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اس میچ میں پاکستان کے تمام بولرز ہی وکٹ کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم حارث رؤف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک افغان کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔