وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر سنگین الزامات ہیں، ہاتھ نہ لگایا تو سوال اٹھیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ پارٹی کی جہانگیر ترین سے کوئی دشمنی نہیں ہے، احتساب گھر سے شروع ہو گا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید کہا اگر کسی پر الزام ہے تو انہیں عدالت میں کلیئر ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ دس اپریل کو عدالت پیشی پر جہانگیر ترین نے بھرپور پاور شو کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین نے پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کر لیا، ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔