ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا ‘بگ باس’ میں شرکت کرنے والی اداکارہ چیترا کوتورو نے کرناٹک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر فینائل کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔
اس واقعے کے فورا بعد ہی کوتورو کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کوتورو کی کچھ دن پہلے ہی منڈیا میں مقیم تاجر ناگرجونا سے شادی ہوئی تھی تاہم بزنس مین کے اہل خانہ ان کی شادی سے ناخوش تھے۔ جس کی وجہ سے ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔ناگرجونا نے خود بھی یہ الزام لگایا تھا کہ انھیں مختلف گروہوں کی جانب سے اس شادی کو برقرار رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، حالانکہ وہ اس شادی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے مبینہ طور پر وہ پچھلے دو سالوں سے بزنس مین ناگرجونا سے تعلقات تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ہم نے ان کے بیانات کے لئے دونوں خاندانوں کو پولیس اسٹیشن بلایا تھا۔
کوتوورو بِگ باس کناڈا سیزن 7 میں بھی شریک رہی ہیں، کوتوورو بِگ باس میں انٹری سے قبل وہ سیریلز کی اسکرپٹ رائٹر تھیں۔ انہوں نے ہریپریہ کی فلم ’سوجیدہارا‘ میں معاون اداکارہ کے کردار میں بھی کام کر رکھا ہے۔