پبلک نیوز: میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ ڈیسک ٹاپ پر وٹس ایپ استعمال کرنے والے اب آڈیو ویڈیو کال کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو آڈیو دیڈیو کال کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ ڈیسک ٹاپ فیچر کے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لئے وٹس ایپ کی جانب سے سٹیسس اپڈیٹ کئے جارہے ہیں۔
@WhatsApp voice and video calls are now available on desktop for everyone.WhatsApp is rolling out these official status updates right now. pic.twitter.com/7viKLjqWnz
— WABetaInfo (@WABetaInfo) April 8, 2021