اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس 2آپشن ہیں ، نوازشریف اپیل دائرکریں یا سیاسی پناہ لے لیں جبکہ مجھے امید ہے کہ نوازشریف سیاسی پناہ نہیں لیں گے.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت ، اسرائیل اور افغانستان کی ایجنسیاں ہیں، داسو ڈیم واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، سی پیک میں کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی خطے کےکیا حالات ہونے جارہے ہیں، شہبازشریف کو گرفتارکرنے سے کوئی قیامت نہیں آئے گی، اقتدار میں ہوں تو آپ بھڑکیں مارتے ہیں، نہ ہوں تو ملک سے باہر بھاگنا چاہتے ہیں.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائینو ویک کو اسلامی ممالک میں قبول نہیں کیا جارہا ، ایسا سرٹیفکیٹ بنائیں گے جس میں کوئی شخص دوسری ویکسین لگا سکتا ہے۔کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے 14 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتا ہوں.