سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غلام نہیں رہ سکتا،مجھےآزادی کی قدرہے، فیصلہ کرلیااب لڑوں گا،یہ سیاست نہیں جہادہے. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہبازگل کوگرفتارنہیں،اغواکیاگیا، شہبازگل نےکوئی قانون توڑاتھاتواسےجیل میں ڈالتے، شہبازگل کےڈرائیور کو مارا گیا ،گاڑی کےبھی شیشے توڑے گئے، 25مئی کوظلم کرنےوالوں کاحساب ہوگا، گرفتاری تو چھوٹی چیز ہے، میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ لڑوں گا، اب اپنی جان بھی قربان کرنا پڑی تو کروں گا. عمران خان نے کہا کہ 25مئی کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا، معاشرہ میں ایساہوگاتوپھرجنگل کاقانون بن جائےگا، گرفتارہوناچھوٹی چیزہےیہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، ہرقسم کی قربانی دینےکیلئےتیارہوں. ان کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو چل رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بنیاد حقوق نہیں۔ وہاں حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی ادارے نہیں۔ کسی کو خوف نہیں ہے کہ ان کو سزا ملے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو قانون کے مطابق بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا متنازع بیان 'افواج پاکستان کے اندر ایک ایسی ناپاک جسارت تھی جس سے افواج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔'