لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی فروخت اگست کے آخر میں شروع ہوگی۔ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی،بھارت کے میچز کے علاوہ تمام ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 25 اگست سے ہوگا۔ انڈیا کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شہروں کے حساب سے مرحلہ وار ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول 14 اکتوبر کے میچ کی ٹکٹس 3 ستمبر سے ملیں گی۔ احمد آباد میں ہونیوالے تمام انڈیا میچز کی ٹکٹس 3 ستمبر سے ملیں گی۔سیمی فائنل اور فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔ خیال رہے کہ بھارت میں 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا۔