ارشد "روسی ٹریکٹر" جو اولمپک میڈل پاکستان کھینچ لایا

ارشد
کیپشن: ارشد "روسی ٹریکٹر" جو اولمپک میڈل پاکستان کھینچ لایا

ویب ڈیسک: وسائل نہیں  تھے لیکن ہمیں پتا تھا ارشد کو وسائل کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ارشد ندیم کے بڑے بھائی کہتے ہیں ارشد ندیم کو پیار سے روسی ٹریکٹر کہتے ہیں۔

ارشد ندیم کے بھائی شاہد عظیم نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ارشد کو ہم گاؤں میں ’ روسی ٹریکٹر‘ بلاتے ہیں کہ اللہ نے اس میں بہت طاقت رکھی ہے۔‘

اس کی وضاحت انہوں نےکچھ یوں کی کہ ’باقی جتنے بھی ٹریکٹر ہوتے ہیں ان سب کی وزن کھینچنے کی ایک حد ہوتی ہے مگر روسی ٹریکٹر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس کے پیچھے جتنا بھی وزن لگا دو وہ کھینچ کر لے جاتا ہے۔‘

ارشد نے اولمپکس میں روسی ٹریکٹر کی مثال کی دوبارہ یاد دلا دی کہ میں روسی ٹریکٹر ہوں، میں نے ایسا زور لگانا ہے اور پاکستان کے لیے اولمپکس گولڈ میڈل کھینچ کر لے آنا ہے۔‘

ارشد کے بڑے بھائی شاہد عظیم کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے بھائی کا دن تھا اور خدا نے اسے نوازنا تھا۔‘

اس سوال کے جواب میں کہ ان کے خیال میں ارشد کا مقابلہ کس کے ساتھ تھا، شاہد عظیم کا کہنا تھا کہ ’ ارشد ندیم کا مقابلہ ارشد ندیم کے ساتھ تھا کیونکہ جتنے دیگر کھلاڑی تھے وہ سبھی اچھے تھے۔‘

’میں نے ارشد سے کہا تھا اگر 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرو گے تو میڈل آپ کا ہے اور اگر 90 سے کم تھرو کرو گے تو میڈل کسی اور کا ہے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ارشد سے جو ان کی بات چیت ہوئی اس میں ارشد نے انھیں بتایا ہے کہ وہ 92 سے بھی زیادہ تھرو کر سکتے تھے کہ 92.97 میٹر پر جا کر نیزہ لگا اور وہ اس پر خوش ہیں۔

Watch Live Public News