حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم کو 3 سال قید کی سزا 

حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم کو 3 سال قید کی سزا 
کیپشن: حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم کو 3 سال قید کی سزا 

ویب ڈیسک: حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے  کے جرم میں جنید مسیح نامی مجرم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

تفصیلات کے  مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں حساس معلومات غیر ملکی ڈپلومیٹ کو دینے کے الزام کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دِہشتگردی عدالت نے جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ 

کیس کا فیصلہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت جنید مسیح کو سزا سنائی۔ 

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ مجرم جنید مسیح پر غیر ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔

Watch Live Public News