اومیکرون کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی: قومی ادارہ صحت

اومیکرون کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی: قومی ادارہ صحت
اسلام آباد: (پبلک نیوز) قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے اومیکرون ویرینٹ کے کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین کیلئے مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہونا ضروری ہے، جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا۔ https://twitter.com/NIH_Pakistan/status/1468837831468589056?s=20 قومی ادارہ صحت کے حکام کی جانب سے عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ دنیا کے حالات کی روشنی میں وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ عالمی وبا جیسے موذٰی مرض سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اومیکرون کا مشتبہ کیس کراچی سے رپورٹ ہوا تھا جس میں ایک 65 سالہ خاتون میں اس کی علامات پائی گئی تھیں۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی وزیر صحت سندھ نے خاتون کے مکمل طور پر اومی کرون میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

Watch Live Public News