'اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے'

'اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے'
راولپنڈی : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسہ بھی نہیں کیا اور راولپنڈی چلے گئے! میرا چیلنج قبول کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے۔ آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کریں گے؛ چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے اختتام کے موقع پر صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔