وزیراعظم عمران خان نے وزیرِقانون کو فارغ کردیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیرِقانون کو فارغ کردیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو احکامات دے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ خرید وفروخت کی پرانی ویڈیو پر ایک بار پھر ایکشن شروع ہو گیا، وزیر اعظم کے حکم پر وزیر قانون کے پی کے سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا حکم دے دیا. وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزیراعلی کے پی کو احکامات دے دئیے، معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 2018 انتخابات میں پیسے لے کر ضمیر فروشی کرنے والے اپنے جن ایم پی ایز کی ویڈیو جاری کی ہے، اس ویڈیو میں نظر آنے والا مرکزی کردار سلطان محمد خیبر پختونخواکابینہ میں وزیر قانون ہے.

Watch Live Public News