کیا آپ جانتے ہیں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کون ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کون ہیں؟
کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو ان کی جماعت کیلئے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیصل واوڈ کون ہیں؟ فیصل واوڈا کا تعلق کراچی سے ہے۔ ان کے والد ایک بزنس مین تھے جو بیرون ممالک کپڑے کی مصنوعات ایکسپورٹ کرتے تھے۔ فیصل بھی سیاست میں آنے سے پہلے اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں منسلک تھے۔ ان کے قریبی حلقوں کے مطابق فیصل واوڈا شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ڈونر تھے، اسی لئے وہ اس وقت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریب ہوئے۔ بعد ازاں ان کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہونے لگا۔ 12 مئی 2007ء کے روز سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد پر ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف سیاست میں متحرک ہوئی تو اسی وقت فیصل واوڈا نے بھی اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کر دیا۔ جارحانہ سیاسی بیانات فیصل واوڈا کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ وہ عوامی مقامات پر اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ سیاست میں قدم رکھتے ہی انہوں نے ایم کیو ایم کیخلاف شدید قسم کے بیانات دیئے، اسی وجہ سے وہ مشہور ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ فیصل واوڈا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق وہ امریکی شہریت رکھتے تھے جو انہوں نے 2018ء کے عام انتخابات سے قبل ترک کر دی تھی۔ انہوں نے 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاؤن سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف مقابلہ لڑا اور کامیاب قرار پائے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018ء میں عام انتخابات میں حصہ لیتے وقت بھی اپنی امریکی شہریت کو چھوڑا نہیں تھا۔ اس معاملے میں ان کے وکلا نے تاخیری حربے استعمال کئے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ فیصل واوڈا کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں ہیں۔ ان کے پورچ میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں موجود رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں جدید ترین ہیوی بائیکس کا شوق بے پناہ ہے۔ کراچی کی شاہراہوں پر اپنے محافظ دستے کے ہمراہ بائیک چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ https://twitter.com/TeamFaisalVawda/status/1100808730193604609?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1100808730193604609%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F543876 انہیں ٹیلی ویژن پر دئیے گئے ایک بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر 5 ہزار لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تو بائیس کروڑ پاکستانیوں کی قسمت بدل جائے گی۔ 2018ء میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وہ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر موقع پر پہنچ گئے تھے۔2019 ء میں جب پاکستان کے انڈیا کے ساتھ حالات کشیدہ ہوئے تو فیصل واوڈا پاکستانی پرچم اٹھا کر لائن آف کنٹرول پہنچے اور جوانوں کا حوصلہ بلند کیا تھا۔

Watch Live Public News