آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر ترجمان پاک فوج کا ردعمل

آرمی چیف کے دورہ امریکا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر ترجمان پاک فوج کا ردعمل
راولپنڈی : ترجمان افواج پاکستان نے آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔