عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، حماد اظہر کا بڑا دعویٰ

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، حماد اظہر کا بڑا دعویٰ
کیپشن: hammad azhar
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہر کی جانب سے ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا، اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تمام جبرو مشکلات کے باوجود آپ ووٹ کے لیے باہر نکلے، الحمدللہ فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار برتری حاصل کر رہے ہیں انشاءاللہ اگلی حکومت ہم بنائیں گے۔

Watch Live Public News