نواز شریف کی مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش

نواز شریف کی مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش
کیپشن: نواز شریف کی مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش

پبلک نیوز:ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے کارکنوں کے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب کو مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانے کی پیشکش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ماڈل ٹاؤن پہنچے، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل بیٹھ کر مشترکہ حکومت بنانا چاہیئے۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ بہت خوشی ہوتی اگر ہم اکثریت حاصل کرتے اور اپنی حکومت بناتے، ملک کے مستقبل کا سوال ہے ہمیں سنجیدہ لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑائی کرنا چاہتے ہیں ہم ان سے لڑنا نہیں چاہتے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں سب کو مل کر بیٹھنا چاہیئے کیونکہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ آج ہی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں۔

ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے، قوم کی امنگوں پر پورا اترنا چاہتے ہیں، تب ہی بھنور سے نکل سکتے ہیں، اور سیاسی استحکام کے لیے کم از کم 10 سال چاہیئے۔

کامیاب آزاد امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا۔

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ان شاء اللہ روشنیاں پھر لوٹ آئیں گی اور بدامنی کا خاتمہ ہو گا۔

Watch Live Public News