پاکستان تحریک انصاف دبئی کے نائب صدر عمران اکبر اور پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر نعیم اکبر سینکڑوں ساتھیوں سمیت جےیو آئی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی شمولیت کی تقریب اسلام آباد کے جےیوآئی کے سب آفس آئی نائن میں منعقد ہوئی ۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام کے امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرکے عوام کو مایوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جےیوآئی پاکستان کی بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔