وزیراعلیٰ پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا مری کو ضلع بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا، چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب۔ مری میں 2نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رش کو کنٹرول کرنے کے لیے 2 پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔ مری میں اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کی آمد پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ انہوں نے اجلاس میں المناک واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا عزم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔