پی سی بی کی شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش

پی سی بی کی شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے شاہد خان آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش کردی ۔ شاہد آفریدی اس وقت عبوری چیف سلیکٹر ہیں، پی سی بی سابق کپتان سے مزید 10 ماہ ذمہ داری نبھانے کا خواہشمند ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو پیشکش کی ہے کہ بھارت میں نومبر میں ورلڈ کپ تک کیلئے ذمہ داری جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے بعد جواب دینگے۔ شاہد آفریدی کوچنگ سٹاف سمیت دیگر فیصلوں میں مشاورت میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں ۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے متعلق اہم فیصلوں میں شامل ہونے کر بہتر کام کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔