ویب ڈیسک: واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ جو اپنے صارفین کو ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی سے نئی سہولت مہیا کرتی رہتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ کو کوئی بلاک کر دے تو کیسے پتہ چل سکتا ہے؟ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی نے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا ہے تو ایسی کوئی بھی سہولت واٹس ایپ کی جانب سے نہیں دی گئی۔ تاہم کچھ ایسی چیزیں ضرور ہیں جن سے آپ پتہ چلا سکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں۔ کوئی صارف اگر آپ کو واٹس پر بلاک کرتا ہے تو اس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک کرنے سے آپ قاصر ہوں گے اور متعلقہ صارف کی پروفائل بھی نظر آنا بند ہو جائے گی۔ میسج بھیجیں گے تو سینڈ ہونے کے بعد اس کو ڈبل ٹک نہیں ہو سکے گا۔ ویڈیو کال کے ذریعہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کیونکہ اگر صارف نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے تو آپ اس کو وائس نوٹ یا ویڈیو کال نہیں کر سکیں گے۔