کراچی : پاک آرمی کے دستے کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں گزشہ 5 روز سے جاری موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد نکاسی آب کیلیے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں ۔ پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔ ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے ریسکیو ٹیمیں ہر وقت الرٹ ہیں۔ خیال رہے کہ شہر قائد میں 5 روز سے جاری بارش نے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔