یونان کشتی حادثہ ، زندہ بچ جانیوالے عثمان صدیق نے بڑا انکشاف کردیا

یونان کشتی حادثہ ، زندہ بچ جانیوالے عثمان صدیق نے بڑا انکشاف کردیا
یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں میں گجرات کا پولیس ملازم عثمان صدیق اپنے گھر پہنچ گیا۔ پبلک نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والے عثمان صدیق نے انکشاف کیا کہ کشتی یونانی کوسٹ گارڈ کے رسی ڈال کر کھینچنے پر الٹی۔انہوں نے بتایا کہ کشتی رات کو ڈوبی اور یونانی کوسٹ گارڈ صبح کے وقت بچ جانے والے افراد کو ریسکیو کیا۔ عثمان کا کہنا تھا کہ شتی میں کل سات سو پچاس افراد سوار تھے جن میں ساڑھے تین سو پاکستانی تھے جبکہ دو سو پاکستانی کشتی کے تہہ خانے میں تھے۔ دوسری جانب یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم آصف سنیارا کے بھائی سلیم سنیارا کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے، ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے، گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا ہنڈی حوالہ کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا اور یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نےابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاوسسز بنائے ہوئے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔