(ویب ڈیسک ) میٹرک میں نمبر کم آنے پر دلبرادشتہ ہوکر 15 سالہ طالب علم نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں 15سالہ نوجوان نے پانی والی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔15سالہ طالب علم ارسلان نے میٹرک جماعت میں نمبر کم انے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا اغاز کر دیا۔
لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔174537 طلبہ میٹرک کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں، اس دفعہ لاہور تعلیمی بورڈ کا رزلٹ 69.75 ٪ رہا، کنٹرولر امتحانات 57.60 فیصد رزلٹ سائنس گروپ اور 55 فیصد رزلٹ آرٹس گروپ کا رہا۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ 52 ہزار 750 نے رجسٹریشن کروائی۔2 لاکھ 50 ہزار 2سو 27 نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 1 لاکھ 74 ہزار 5 سو 37 نے کامیابی حاصل کی۔
امتحانات کے لیے 855 سنٹر بنائے گئے، تیرہ ہزار ایک سو اڑسٹھ نگران امتحانات کروانے کے لیے ڈیوٹی لگائی گئی، 17 طلبہ اور نگرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ساڑھے چار ہزار پرائیویٹ انویجیلٹر کو امتحانات لینے سے روکا گیا، امتحانات چیک کرنے کے لیے 20 مارکننک سینٹر بنائے گئے۔