(ویب ڈیسک ) وزیر ستان میں شہید ہونے والے کیپٹن اسامہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی نماز ادا کر دی گئی ، شہید کی نمازہ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہبا شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں، قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے، پاکستان کے ان دشمنوں کو پورے نظام کے نقطہ نظر پر مبنی ملٹی ڈومین حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو آبائی شہر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔