واضح رہے کہ دو روز قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کیا جس نے پولیس اہلکار پر رینج روور گاڑی چڑھا دی تھی۔ نشے میں دھت شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر صارفین غم وغصہ کا اظہار کر رہے تھے۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا. زخمی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ شخصہوٹل میں کسی کو ملنے آیا تاہم اس کے پاس دینے کے لیے پیسے موجود نہیں تھے ہوٹل انتظامیہ نے تلخ کلامی کے بعد پولیس کو کال کی تھی. بعدازاں اس شخص نے پولیس اہلکار کو بھی اپنی گاڑی کے نیچے دیدیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا.Some elitya in his Range rover runs over what looks like a policeman on a bike, then almost runs over the crowd before eventually driving away with a bike stuck under the vehicle. The vehicle later caught fire and burned later. #Lahore
— Asfandyar Bhittani (@BhittaniKhannnn) June 5, 2021
I am pretty sure he will walk scot-free. pic.twitter.com/Zdp7CiqIq2
لاہور(پبلک نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری میں گارڈن ٹاون پولیس اہلکار کو روندھنے والے ملزم حمزہ جاوید کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصل آباد کے رہائشی ٹیکسٹائل ملز کے مالک ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے ابھی رقم اور گاڑی کے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزم نے گاڑی ایک پولیس اہلکار کے اوپر چڑھا دی بعد میں اسے ٹائر کے ساتھ گھیسٹتا ہوا لے گیا،دوران تفتیش ملزم کی جانب سے گاڑی میں اڑھائی کروڑ موجود ہونے کا دعوی بھی کیا گیا تھا۔ تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی، رقم کا کوئی علم نہیں ہے، ملزم حمزہ جاوید فیصل آباد میں واقع ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے، گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ گاڑی مال روڑ کے قریب واقع شوروم میں عمر شیخ نامی شخص سے خریدی تھی، آواری ہوٹل میں عمر شیخ سے ملاقات طے تھی،نئی گاڑی خریدنے کے لئے رقم لیکر آیا تھا۔