کویت کے تعاون سےاین ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی پارک بنے گا

کویت کے تعاون سےاین ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی پارک بنے گا
حکومت کویت کے تعاون سے این ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی پارک بنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کویت کے تعاون سے این ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی پارک بنائے گی ، پبلک پرائیویٹ پالیسی بورڈ نے اجازت دے دی ہے ۔ چوبیس ارب کی لاگت سے پہلے آئی ٹی پارک قائم کیا جائے گا، کاغزی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے ، رواں سال کام شروع ہوجائے گا۔ این ای ڈی میں دو ایکڑ پر بیس منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی، جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ۔ ڈاکٹر سروش لودھی کے مطابق حکومت کویت، نجی آئی ٹی کمپنی اور این ای ڈی کے اشتراک سے آئی ٹی پارک کام کرے گا، آئی ٹی پارک دسمبر 2025-26تک مکمل کرلیا جائے گا، جو جامعہ کے طلبہ کو فائدہ پہنچائے گا اور ان کے ساتھ ملکر کام کرینگے اور نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔