میٹا کا میسجنگ سروسز کیلئے نئے اے آئی ٹولز کا اعلان

میٹا کا میسجنگ سروسز کیلئے نئے اے آئی ٹولز کا اعلان
اسلام آباد: معرو ف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے میسجنگ سروسز کے لیے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی کانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملازمین کو چیٹ جی پی ٹی کی طرح کے چیٹ بوٹس پر مبنی ٹولز کی جھلک دکھائی گئی ہے جن کو آنے والے وقت میں واٹس ایپ اور میسنجر کا حصہ بنایا جائے گا۔ میٹا ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ ہوئی ، جس میں میٹا کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر اینڈریو بوس ورتھ، چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس اور سی ای او مارک زکربرگ نے نئے ٹولز پر روشنی ڈالی۔ میٹا نے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کیلئے ایک نئے فیچر کے بارے میں بھی بتایا جس کے ذریعے صارفین ٹیکسٹ لکھ کر اپنی تصاویر کو ایڈٹ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ایک اور ٹول میسجنگ سروسز کے لیے ایموجی اسٹیکرز کی تیاری کا ہے۔ یاد رہے کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے مارچ 2023 میں واٹس ایپ اور میسنجر کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ا س حوالے سے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو سروسز کا حصہ بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پراڈکٹ گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔