پاکستان بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد (پبلک نیوز) آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ٗ شام کو اور کچھ علاقوں میں رات کے وقت بارش متوقع تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش کی امید ہے ٗ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود،گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ٗ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم خشک رہے گا ٗ آج شام یا رات میں ایبٹ آباد، کرم، کوہاٹ،وزیرستان میں بارش کی توقع ہے جبکہ پشاور،چارسدہ،مردان،صوابی،مالا کنڈ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ٗپنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی آج موسم خشک رہے گا جبکہ آج شام یا رات میں میانوالی، بھکر،سرگودھا،اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا ٗ شام کو کوئٹہ، ژوب، چمن، پشین، زیارت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ٗ کوئٹہ، ژوب، چمن، پشین اور زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا خدشہ ظاہرجا رہا ہے۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔