ٹک ٹاک نے نیئر بائی فیڈ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

ٹک ٹاک نے نیئر بائی فیڈ کا نیا فیچر متعارف کرادیا
ٹک ٹاک کی جانب سے نیئر بائی فیڈ کو ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس سے صارفین اپنے شہر یا ملک کے مختلف علاقوں کے مواد کو دیکھ سکیں گے۔ مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک نے نیئر بائی فیڈ کو ایپ میں متعارف کرایا ہے جس کے بعد صارفین اپنے شہر یا ملک کے مختلف علاقوں کے مواد کو دیکھ سکیں گے۔ گزشتہ سال اگست سے اس فیڈ کی آزمائش کی جاری رہی تھی جسے اب صارفین کیلئے متعارف کرادیا گیا ہے۔اس سے پہلے ٹک ٹاک میں فار یو اور فالوونگ کی فیڈ تھی تاہم اب ایک نئی نیئر بائی فیڈ کا اضافہ ہوگیا ہے جو صارف کے شہر کے نام سے نظر آئے گی جس میں صارف کے شہر یا ملک کے مواد کو زیادہ دکھایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئے اضافے سے صارفین کے سامنے زیادہ پرسنلائز مواد ڈسپلے ہوسکے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے شہر یا دیگر علاقوں کے مقبول مقامات کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔ اس فیچر کے باعث صارفین کیلئے اب سوشل میڈیا ایپ میں مقبول ہونے کا موقع بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ ان کی ویڈیوز نیئر بائی فیڈ کے ذریعے زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔