یوم پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں جوش وخروش سےجاری

کیپشن: یوم پاکستان کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں جوش وخروش سےجاری

ویب ڈیسک: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں آویزاں ہونے والے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر اور بل بورڈ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔

بل بورڈ بنانے والے ماہرین نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں۔

ویلڈنگ انچارج پرویز خان نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ جذبے اور خوشی کے ساتھ اس کام کو سر انجام دیں۔
بل بورڈ فٹرمحمد سفیان نے کہا ہے کہ "جب ہم اپنے بنائے ہوئے بل بورڈ پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر دیکھتے ہیں تو ہمارے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں۔
ویلڈنگ انچارج پرویز خان نے کہا کہ "ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر ایک کام کو پیار، محبت اور سلیقے سے تیار کریں تاکہ دیکھنے والے بھی خوشی محسوس کریں،جب ہمارے عزیز و اقارب ٹی سکرین پر ہمارا بنایا ہوا کام دیکھتے ہیں تو ہمارے جذبات بیان بھی نہیں کیے جاسکتے۔

بل بورڈ فٹر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری بقاء پاکستان کے ساتھ ہے۔

Watch Live Public News