اے این ایف پنجاب کےزیرِ اہتمام آل پاکستان ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

کیپشن: اے این ایف پنجاب کےزیرِ اہتمام آل پاکستان ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

پبلک نیوز: اے این ایف پنجاب کے زیرِ اہتمام  نور جمال گاؤں تحصیل کھاریاں میں آل پاکستان ٹینٹ پیکنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں 2 ہزار سے زائد گھڑسواروں نے حصہ لیا،بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین، سول انتظامیہ اور لوگوں نے چیمپئین شپ میں شرکت کی۔

منشیات سے پاک پاکستان کے موٹو کے تحت ANF پنجاب کی جانب سے لوگوں کو منشیات کے مضرِ صحت اثرات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی،عوام نے اینٹی نارکوٹس فورس پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور آئیندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News