ایف آئی اے نےپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نےپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا
کیپشن: ایف آئی اے نےپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے۔ شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو  ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یادرہے کہ شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پرآڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا، شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں پی۔ ٹی۔ آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا۔

Watch Live Public News