آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر بننے پرمحمود اچکزئی کےاہم انکشافات

آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر بننے پرمحمود اچکزئی کےاہم انکشافات
کیپشن: Mahmood Khan Achakzai
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوچکے ہیں ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں نے بھی ووٹ دئیے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں تھا،واضع تقسیم آرہی ہے کچھ ووٹ خریدنے پر یقین رکھنے ہیں ،میں دوسری طرف ہوں ،خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ووٹ ہمارے ہیں،پنجاب میں بھی ان کو ووٹ ملے ۔

قومی اسمبلی میں ہمیں تعداد سے زیادہ ووٹ پڑے ،بعض لوگ ہمیں کہتے رہے کہ ووٹ آپ کو دینے کو دل کرتا ہے مگر حکم پارٹی کا اور ہے،الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے،حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں زرداری صاحب کو مبارک باد دینے گیا وہ تھے نہیں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس بار انوکھا ہوا اور پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ نہ خریدا گیا نہ بیچا گیا، سپیکر صاحب کو انتخابات ملتوی کا کہا وہ نہیں سمجھ سکا، صدر کا انتخاب بہتر انداز میں ہوسکتا تھا،پی ٹی آئی اور ن لیگ کی باہمی فضا بہتر مستقبل کی نشاندہی نہیں کر رہی،پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ دیا ہمیں ماننا پڑے گا۔

محمود خان اچکزئی کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل ہے ،ہم چھوٹے ہیں مسائل بہت بڑے ہیں،ہمارے معمولی غلطی پورے خطے کو تباہ کر سکتی ہے،یہ ہماری عقل و فہم کا امتحان ہے،یہ پاکستان اور افغانستان کی قیادت کا بھی امتحان ہے،اب ہم سب کا امتحان شروع ہوگا،پتہ نہیں ہم اس ملک کو کہاں تک پہنچائیں گے۔

ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا،بزنجو صاحب کے ووٹ تھے انہوں نے دئیے،خان صاحب میرے اس وقت کے دوست ہیں جب پہلی بار اے پی ڈی ایم بنائی،کم سے کم اتنی شرافت نواز شریف اور اس کے بھائی میں بھی ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News