عمران خان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 50 لاکھ

عمران خان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 50 لاکھ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کو انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی ہے ٗ اس طرح عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان ہیں جنہیں انسٹاگرام پر اتنے لوگوں نے فالو کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستانی عوام کی محبت کا سلسلہ جاری ہے اور اب عوام نے اپنے یقین کا ایک اور ثبوت اس طرح دیا ہے کہ عمران خان کے انسٹاگرام کو فولو کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کے انسٹاگرام پر سب سے ہردلعزیز سیاستدان بن گئے ہیں۔اس سے قبل عمران خان سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر 13 ملین چاہنے والوں کے ساتھ بھی پاکستان کے سب سے ہردلعزیز سیاستدان کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں جنہیں ٹویٹر پر اتنا پیار دیا جاتا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ابھی حال ہی میں ٹویٹر پر اکائونٹ بنایا ہے جو ابھی ایک ملین کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرپائے ٗ لیکن مریم نواز شریف 6 ملین فولورز کے ساتھ بھی عمران خان سے کافی پیچھے ہیں۔

Watch Live Public News