بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی، 4092 ہلاک

بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی، 4092 ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4092 اموات سامنے آ گئیں۔ مسلسل چوتھے روز بھی چار لاکھ سے زیادہ نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

بھارت کے متعدد علاقوں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں بدترین کووڈ بحران پر مشہور میڈیکل جریدے ’ دی لانسیٹ‘ میں وزیراعظم مودی پر شدید تنقید کی گئی ہے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی کی توجہ ٹویٹر پر خود پر تنقید کو دبانے پر زیادہ اور کووڈ 19 وبا کو کنٹرول کرنے پر کم ہے، جرنل نے لکھا کہ ایسے مشکل وقت میں مودی کی خود پر تنقید اور بحث دبانے کی کوشش معافی کے لائق نہیں ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔