ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے پاکستان کیخلاف فالو آن کا شکار

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے پاکستان کیخلاف فالو آن کا شکار

ہرارے(ویب ڈیسک) ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے کی ٹیم قومی ٹیم کیخلاف مشکلات کا شکار ہو گئی. پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کے بعد دوسرے روز اپنی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی.

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔