15 مارچ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن قرار

15 مارچ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن قرار

جدہ ( پبلک نیوز) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن منانے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

یہ قرار داد اس وقت منظور کی گئی جب وزیراعظم عمران خان اور سیکرٹری جنرل او آئی سی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو اسلاموفوبیا پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو مل کر دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہم اپنے نبی اکرمؐ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اسلام کو دہشگردی سے جوڑے۔ عالمی برادری کو مذہب، عقائد کے معاملے پر بھڑکانے والوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور پر امن بقائے باہمی کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔