سعودی عرب نے حج کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے حج کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے رواں برس کے لیے حج کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حج آپریشن کی اجازت سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال حفاظتی تدابیر کو ضروری قرار دیتے ہوئے حج کے انعقاد کیا اعلان کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کے مطابق وزارت برائے حج و عمرہ انتہائی احتیاطی اقدامات اور توجہ کے ساتھ حج آپریشن کو پائے تکمیل تک پہنچائے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حج زائرین کی صحت اور سلامتی اولین ترجیح ہے جس کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں گے جس کے بعد آپریشنل امور کا اعلان کیا جائے گا اور تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔

حج و عمرہ وزارت کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ غیر ملکی عازمین کو بھی حج کی اجازت ہو گی۔ لیکن تفصیلی اور باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جن ممالک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے وہاں سے عازمین حج کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے دن وزارت حج و عمرہ نے اجازت سے متعلق اعلان کیا۔ جس کے مطابق حج کے لیے عازمین کا ویکسین لگوانا اور عالمی وبا سے متعلق محفوظ اور صحت یاب ہونا پہلی شرط ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بگڑنے پر صرف مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے اجازت دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔