قلات: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق

قلات: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق

قلات ( پبلک نیوز) قومی شاہراہ پر سوراب کے مقام پر ٹوڈی کار اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم، جس کے نتیجہ میں ٹوڈی کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ نیشنل ہائی وے پر کار اور مزدا کے خوفناک تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ یہ حادثہ جان لیوا ثابت ہوا اور پانچ افراد کی موت کا سبب بنا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع پشین کلی حرمزی سے بتایا جارہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسیکو ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قلات ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد عید منانے کے لیے اپنے گھر جارہے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔