اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و قانون بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کیبنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کا متعلقہ فورم استعمال نہیں کیا۔
شہباز شریف کو بیرون ملک روانگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے 2 دن پہلے ٹکٹ کروایا تو آخری ورکنگ ڈے عدالت کیوں گئے۔ شہبازشریف کا نام عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی پی این آئی لسٹ میں موجود تھا۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، آل شریف کے ملازموں کا گروہ ہے۔ حکومت پہلے ہی کہہ چکی اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ عطا تارڑ پی این آئی اہل کو پرسن ناٹ ان دا لسٹ کہتے رہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے بہتر قانونی ٹیم کی خدمات لیں۔ شہباز شریف کے وکلا کو مکمل قانونی راستہ اپنانا چاہیے تھا۔ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آیا، پی این آئی لسٹ کا نہیں۔