'عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے '

'عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے '
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، جو کل مثال دی اس سے زیادہ قبیح حرکت نہیں ہوسکتی، اس کو نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آسکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سستی گیس نہیں خریدی جس سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، جب گیس دنیا میں سستی ترین تھی توانہوں نے گیس نہیں منگوائی، مہنگا تیل منگواتے رہے دنیا جانتی ہے تیل مافیا حکومت کے نبض پرچھایا رہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یکم مئی کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے آئندہ اور بھی کمی دیکھنے میں آئے گی، 2018 میں جو قرضہ تھا سابقہ حکومت نے اس میں 85 فیصد اضافہ کیا، گزشتہ حکومت نے قرضےلے کر آنے والی نسلوں کو مقروض کردیا۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، جو کل مثال دی گئی اس سے زیادہ بری حرکت نہیں ہوسکتی، اس کو نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آسکتا ہے، انہوں نے کہا نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر اور میر صادق نکلے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔