قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں لیگی رہنما جاوید عباسی نے قرار داد پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں تاریخی حقائق کو مسخ کرنے، مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ مسلح افواج ملک کیخلاف سازش کر رہی تھی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کا بلا خوف و خطر تحفظ کررہی ہیں اور دہشت گردی کےخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، سیاسی مقاصد کیلیے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش ملکی مفاد کیخلاف ہے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ اسمبلی سے قرارداد منظور ہونا ایسے ہی ہے جیسے شریف اور زرداری فیملی گھر میں بیٹھ کر فیصلے کر لیں اس اسمبلی میں اور ان کے گھر میں صرف بلڈنگ کا فرق ہے ایسی قراداد کو اسمبلی کی قراداد قرار دینا پارلیمان کی توہین ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔