چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس
اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں عدالت طلب کرلیا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کر رہا ، وزیر اعظم اور وزراء کیخلاف کارروائی کرنا پڑی تو کرونگا۔ خیا ل رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان ابھی کمرہ عدالت تک نہیں پہنچے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا، سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔